16 مئی، 2018، 12:22 AM

ایرانی وزير خارجہ کی 4 یورپی ممالک کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

ایرانی وزير خارجہ کی 4 یورپی ممالک کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ برسلز کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا اور باہمی تعلقات کے سلسلے میں اٹلی ، آسٹریا، بلغاریہ اور اسپین کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ برسلز کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا اور باہمی تعلقات کے سلسلے میں  اٹلی ، آسٹریا، بلغاریہ اور اسپین کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ نے امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے خارج ہونے کے بعد چین، روس  کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ایران کا کہنا ہے کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک باقی پانچ ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کی ضمانت دیں تو ایران اس صورت ميں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر قائم رہےگا ورنہ ایران بھی اس معاہدے سے خارج ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ برسلز میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News ID 1880744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha